Jahan mardoon ka asar-o-rusookh hoga wahan auratoon ka jinsi istehsal to hoga hi . Says Chitralganda ’جہاں مردوں کا اثرورسوخ ہوگا وہاں جنسی استحصال ہوگا‘


فلم ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ چترانگدا سنگھ کا کہنا ہے کہ جہاں مردوں کا اثر و رسوخ ہوگا وہاں جنسی استحصال جیسی باتیں ضرور ہوں گی۔

یاد رہے کہ چترانگدا کی فلم ’انکار‘ دفاتر میں خواتین کے جنسی استحصال پر مبنی تھی۔

چترانگدا ممبئی میں جاری ’برائڈل فیشن ویک‘ میں حصہ لینے آئی تھیں اور انھوں نے یہ باتیں وہیں کہی۔

جب چترانگدا سے پوچھا گیا کہ تہلکہ میگزین کے سابق مدیر ترون تیج پال پر اپنی ایک خاتون ساتھی کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال کے الزامات پر ان کا کیا خیال ہے تو چترانگدا نے کہا: ’میں ترون تیج پال معاملے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔ لیکن ایسی کوئی بھی جگہ جہاں مردوں کو برتری حاصل ہو یا ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہو وہاں جنسی استحصال جیسی باتیں ضرور ہوں گی۔‘

چترانگدا سنگھ ، امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر بھی بے حد خوش ہیں اور وہ یہ تسلیم کرتی ہیں کہ ان کے بچپن کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ وہ امیتابھ کے ساتھ سدھیر مشرا کی فلم ’پہلے آپ جناب‘ میں نظر آئیں گی۔

پہلے اس فلم کا نام ’مہرالنسا‘ تھا۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ جنوری 2014 میں شروع ہو رہی ہے۔

چترانگدا نے فلم ہزاروں خواہشیں ایسی سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا

چترانگدا نے کہا: ’امیتابھ بچن سدا بہار اداکار ہیں۔ میں بچپن سے ان کی پرستار ہوں۔ ان کے ساتھ سکرین پر آنا حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔‘

اس فلم میں اپنے زمانے کے معروف اداکار رشی کپور بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ سدھیر مشرا کی ہدایت میں چترانگدا نے اس سے پہلے ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘، ’یہ سالی زندگی‘ اور ’انکار‘ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے .

برائڈل فیشن ویک میں ریمپ پر چلنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے چترانگدا نے کہا: ’میں پہلے بہت نروس تھی۔ لیکن رفتہ رفتہ میری گھبراہٹ دور ہو گئی۔ مجھے اپنی شادی کا دن یاد آ گیا۔‘

چترانگدا نے مشہور گولفر جیوتی رندھاوا سے شادی کی ہے۔

انہوں نے سنہ 2005 میں سدھیر مشرا کی فلم ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ سے اپنے بالی وڈ کریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد وہ فلموں سے تین سال دور رہیں۔

پھر سنہ 2008 میں وہ اونير کی فلم ’سوری بھائی‘ میں نظر آئیں جو فلاپ ہو گئی۔ اس کے بعد اکشے کمار کے ساتھ وہ فلم ’دیسی بوائز‘ میں نظر آئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post