تحریک انصاف نے عوام کو کچھ دیا یا نہیں ، وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ

تحریک انصاف نے عوام کو کچھ دیا یا نہیں ، وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ

خیبر پختون خوا اسمبلی میں امن وامان سے متعلق قرارداد اور وزرا کے مراعات سمیت انسانی حقوق کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد قریشی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے خیبر پختون خوا میں امن وامان کی ابتر صورتحال کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔ ایوان میں بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے متن کے مطابق خیبر پختون خوا میں امن وامان کی حالت انتہائی بگڑ گئی ہے، دہشت گردی روز کا معول بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ خود آ کر اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں۔ ایوان میں وزرا کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری سے وزیروں کی تنخواہیں 40 سے بڑھ کر 55 ہزار ہو گی۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے اشتیاق ارمڑ نے قلعہ بالا حصار کو عوام کے تفریح کے کھولنے کی قرارداد پیش کی جو کہ منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق قلعہ بالا حصار تاریخی ورثہ ہے اس سے عوام کے تفریخ کے لئے کھولا جائے۔ ایوان میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔ خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس بدھ سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

دنیا نیوز

Post a Comment

Previous Post Next Post