A very beautiful Hamd Bari Taala - تیری حمد کے علاوہ ، کوئی مشغلہ نہیں ہے ۔حمد۔

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

تیرے ہاتھ میں ہے عزت ، تیرے ہاتھ میں ذلت
تیرے ہاتھ میں ہے قدرت ، تیرے ہاتھ میں ہے قسمت

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

جسے چاہے دے ضلالت ، چسے چاہے دے ہدایت
جسے چاہے دے ہلاکت ، جسے چاہے دے حفاظت

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

تیری دسترس میں سب ہے ، تو ہی سب کا ایک رب ہے
تیری بات ہوتی جب ہے ، سبھی خلق باادب ہے

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

جسے تو رکھے الہٰی! ، اسے کون پھر چکھے گا
تو ہو ساتھ جس کے ، اس کا کوئی کچھ نہ کرسکے گا

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

یہ ہے حمد تیری مولیٰ! ، کوئی فلسفہ نہیں ہے
تیری حمد کے علاوہ ، کوئی مشغلہ نہیں ہے

وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

اسامہ انصاری

Post a Comment

Previous Post Next Post