پاکستانی نژاد معین علی انگلش ٹیم میں شامل



بی بی سی اردو: پاکستانی نژاد معین علی انگلش ٹیم میں شامل

معین علی کو گذشتہ برس ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیاگیا تھا

انگلینڈ نے تجریہ کار کھلاڑی کیون پیٹرسن کو ہمیشہ کے لیے کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے اعلان کے بعد پاکستانی نژاد معین علی کو ٹیم میں شامل کر لیاگیا ہے۔

ورسٹرشائر کے لیے کھلینے والے 26 سالہ آل راؤنڈر معین علی اور لنکاشائر کے سٹیون پیری کو ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ایک روزہ سیریز اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

برمنگھم میں پیدا ہونے والے معین علی ورسٹرشائر کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ وہ مڈل آرڈرل بیٹسمین اور آف سپن باؤلر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلےگی۔ اس کے بعد ٹیم 16 مارچ سے شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہو جائےگئی۔

معین علی مڈل آرڈر بیٹسمین اور آف سپن باؤلر ہیں

انگلش سیلیکٹروں نے پچھلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا اور اعلان کیا ہے کہ انہیں اب کبھی بھی انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ نہیں لیتے ہیں۔ ایلسٹر کک کو آرام کی غرض سے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے شامل نہیں کیا گیا۔ ایلسٹر کک کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر کرس براڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

حال ہی میں ایشز سیریز میں پانچ صفر کی حزیمت کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نئی ٹیم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی سیریز میں شریک سات کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ انگلش سیلیکٹروں نے بیٹسمین ایئن بیل، گیری بیلنس، مائیکل کاربری، کرس ووکس، بوائڈ رینکن، سٹیون فن اور ڈینی برِگز کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

معین علی کو گذشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے طرف سے ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیاگیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post