اگر وزیراعظم بن گیا تو مقبوضہ جموں کشمیر کے مسئلے پر اٹل بہاری واجپائی کے نامکمل منصوبے کو تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ فوٹوکیپشن
سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے ہیرا نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے، ان کے ساتھی مقبوضہ جموں کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، یہ لوگ پاکستانی ایجنٹ ہیں۔ اروند کیجریوال کو ان کے 49 دنوں کی وزارت اعلی کے سبب ‘اے کے 49′ سے مخاطب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کی ویب سائٹ پر بھی مقبوضہ جموں کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا ہے، یہ سب اے کیز پاکستان کے حمایتی ہیں جو بھارت کو خون میں نہلانا چاہتے ہیں۔
گجرات کے وزیراعلی نے الزام لگایا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف لوگوں کو قتل کیا بلکہ کشمیریت پر بھی حملہ کیا، وعدہ کرتا ہوں کہ اگر وزیراعظم بن گیا تو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نامکمل منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کو خاندانی سیاست سے آزار کرانا ہو گا۔ ڈیلی ایکسپریس
Modi declear Arwind Kerjerwal paksitani agent by TheExpressNews
Post a Comment