چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو مساوات کا درس دیتی ہے۔عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہے۔عدلیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔عدلیہ نے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کی،عدلیہ کی وجہ سے ملک میں جمہوریت قائم ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ان خیالات کا اظہار کنیئرڈ کالج کے 77ویں کانوکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ کی وجہ سے سرکاری ادارے قابل احتساب ہیں۔
Post a Comment