اسلام آباد (روزنامہ پاکستان ) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے واضح کیا ہے کہ آئی آیس آئی ایک باوقار اور معتبر ادارہ ہے جس پر الزامات گمراہ کن اور افسوسناک ہیں ۔ ان الزامات سے جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔ تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا جارہا ہے ، بے جا الزامات ناقابلِ برداشت ہیں ، غلط بات برداشت نہیں کریں گے ، بے بنیاد الزامات پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کو موجودہ حالات کا ادراک ہے ۔صحافت کی آزادی اور جمہوریت بھی ملک کے دفاع کا حصہ ہے ،۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈے پر آوازاُٹھانے پر میڈیا کےشکر گذار ہیں ۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی کارروائی شروع کردی ہے اور اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ نے سپریم کورٹ کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں چیف جسٹس سے کمیشن کیلئے تین جج نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ یہ کمیشن اکیس روز میں کارروائی مکمل کرکے اپنی رپورٹ مرتب، حملہ آوروں اورحقائق کی نشاندہی کرے گا ۔دوسری جانب پاک فوج نے کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی دہرائی ہے اور ایک بار پھر حامد میر پر حملہ کی مذمت کی ہے اور یہ حملہ شرپسندوں کی کارروائی قرادیا ہے ۔
Post a Comment