لاہور(روزنامہ پاکستان) نواز شریف ایک سال میں 14غیر ملکی دورے کرنے والے پہلے سویلین وزیر اعظم بن گئے۔ جن میں25جون 2013سے اب تک 13سرکاری اور ایک پرائیویٹ فارن وزٹ شامل ہے۔واحد پرائیویٹ دوراہ سعودی عرب کا تھا جس کی بدولت ڈیڑھ بلین ڈالر کا تحفہ بھی ملا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 4سال اور تین ماہ کے دور حکومت میں دنیا بھر کے 18سرکاری دورے کئے جبکہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے9ماہ کے دور ان 6غیر ملکی دورے کئے جس میں تین پرائیویٹ اور 3سرکاری تھے۔وزیر اعظم نواز شریف نے پہلا غیر ملکی دوراہ 3سے7جولائی تک چین کا کیا جس میں ان کی ملاقات چینی وزیر اعظم سے ہوئی۔3اگست 2013کو دوسرا واحد پرائیویٹ دوراہ سعودی عرب کا دورہ تھا جس میں تمام فیملی ممبرز شامل تھے اورکنگ عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔تیسرا دورہ 16سے18ستمبرکو ترکی کا تھا جس میں ان کی ملاقات صدر عبداللہ گل اور وزیر اعظم طیب اردگان سے ہوئی جس میں شہباز شریف اور سلمان شہباز ان کے ساتھ تھے۔چوتھا اور پانچواں دورہ ستمبر میں امریکا تھا جس میں ان کی ملاقات باراک ابامہ، من موہن سنگھ،بانکی مون اور ایران ناروے اور دیگر ممالک کے سربراہان سے ہوئی سرتاج عزیز،خواجہ آصف،طارق فاطی،اسحاق ڈار اور جلیل عباس جیلانی ساتھ تھے۔چھٹا دورہ28اکتوبر سے یکم نومبر برطانیہ کا تھا جس میں بھی سرتاج عزیز ساتھ تھے او ر ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی اورڈیوڈ کیمرون اور حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ساتواں دورہ 14سے 17نومبر سری لنکا کا تھا۔آٹھویں دورہ 17نومبر کو تھائی لینڈ کا کیا جس کا مقصد ایشیاءپیسفک سمٹ میں شرکت تھی۔نانواں ایک روزہ دوراہ افغانستان تھادسواں دوراہ فروری 2014کو ترکی کا کیا جبکہ گیارہوں دوراہ نیدرلینڈ کیا جس میں ایٹمی سیکیورٹی سمٹ میں شرکت کی۔بارہوں اور تیرہواں دوراہ اپریل اور مئی میں چین اور برطانیہ کا تھا جس میں شہباز شریف ہمراہ تھے جبکہ چودہواں حالیہ دوراہ ایران ہے جو 11سے 13مئی تک ہے اور ہمسایہ ملک کے ساتھ اہم امور پر بات ہو گی۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 22جون 2012سے 25مارچ 2013تک 9ماہ میں 6ممالک کے دورے کیے جن میں تین سرکاری چین،افغانستان اور کویت جبکہ تین پرائیویٹ دورے بھارت ،برطانیہ اور سعودی عرب شامل ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے 25مارچ2008سے 19جون 2012تک کے دور حکومت میں 18ممالک کے سرکاری دورے کئے جبکہ انہوں نے 4سال اور 3ماہ کے دورا ن ایک بھی پرائیویٹ دورہ نہیں کیا۔2009میں6دورے کئے جن میں برطانیہ،جرمنی،لیبیا،سری لنکا،مصر اور چین شامل ہیں۔2010میں 11ممالک کے سرکاری دورے کئے جن میں برطانیہ،امریکہ،نیپال،بھوٹان،اومان،بلجئیم،سپین،تاجکستان،افغانستان،ترکی اور اومان شامل ہیںجبکہ آخری بیرونی دورہ سوئٹزر لینڈ تھا جو 25سے 29جنوری 2012کو تھا اور اس میں پاکستانی وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی تھی۔
Post a Comment