سعودی عرب: فیشن شاپس پر خواتین کو حجاب کی ہدایت

سعودی عرب میں قائم فیشن شاپس پر کام کرنے والی خواتین کو فیشن شاپس مالکان نے ہدایت کی ہے کہ کام کے دوران پورا حجاب کریں۔ اوقات کار کے دوران انہیں صرف اپنی آنکھیں حجاب سے باہر رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ ان خواتین چہرہ پوری طرح نقاب میں لپٹا ہو گا۔


سعودی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ان رپورٹس کے مطابق فیشن شاپس کی ان کارکن خواتین کو اپنے مرد رفقاء کار کے ساتھ گھلنے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ تاکہ مخلوط ماحول کے امکانات نہ بنیں۔

واضح رہے یہ فیصلہ وزارت محنت و ترقی و منصوبہ بندی نے کیا تھا جس سے فیشن شاپس مالکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کارکن خواتین نے اس ہدایت پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور خواتین نے وزارت محنت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت محنت و ترقی و منصوبہ بندی میں نائب وزیر فہد التخائیفی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی ہے کہ یہ ہدایات وزارت محنت نے جاری کی تھیں یا نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا ''وزارت کی شروع سے ہی یہ خواہش ہے کہ تمام خواتین شریعت کی پابندی کریں۔ ''

ان کا کہنا تھا ''وزارت محنت نے اس سے پہلے ہی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے فیشن شاپس پر کم کرنے والی خواتین کے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اتفاق کیا تھا۔ اس اتفاق میں یہ بھی شامل تھا کہ خواتین کارکن صرف خواتین گاہکوں کو ہی ڈیل کریں گی۔ '' ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Post a Comment

Previous Post Next Post