ایل جی نےالیکٹرونک مصنوعات کو زبان دے دی ۔اب صارف سے گفتگو کرسکیں گی۔



ایل جی نےالیکٹرونک مصنوعات کو زبان دے دی ۔اب صارف سے گفتگو کرسکیں گی۔ 

جدیدترین “ہوم چیٹ” سروس کے ذریعے صارفین ایل جی کی پریمیم سمارٹ اپلائنسز سے آسانی سے ذاتی طور پر بات چیت کرسکیں گے۔

کراچی، 13 مئی 2014ء: ایل جی الیکٹرونکس نے اپنی انقلابی ہوم چیٹ مسیجنگ سروس کے ساتھ جدیدترین سمارٹ اپلائنسز کے اجراء کا اعلان کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سروس کوریا میں دستیاب ہوگی۔ ہوم چیٹ میں300 ملین استعمال کنندگان کا سب سے مقبول موبائل مسینجر اپلی کیشن ہے جس میں نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی) اور لائن موجود ہے اب اس کی بدولت صارفین ایل جی کی جدیدترین سمارٹ اپلائنسز کو کنٹرول، جانچ کرسکیں گے، نہ صرف یہ بلکہ اس اپلی کیشن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ آپ کے استعمال میں موجود اپلائنسز آپ سے بات بھی کرسکیں گی۔ اور ساتھ ساتھ ایل جی کی جدید ترین مصنوعات کے ذریعے کنٹنٹ بھی شیئر کرسکیں گے۔ کمپنی اپنے صارفین کی سہولت کا ایک ایسامعیار متعارف کروا رہاہے جو آج تک کسی نے نہیں کیا۔ کمپنی کی جدیدترین سمارٹ اپلائنسز کی لائن اپ میں کیمرہ لگا ہوا ریفریجریٹر، واشنگ مشین اور دیگر آلات شامل ہیں، جو بغیر ہاتھ لگائے ہوم چیٹ سے چلائی جاسکتی ہیں اور ایل جی لائٹ ویو اوون جو این ایف سی اور وائی فائی سپورٹڈ ہے جسے آسانی سے کہیں سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی HomeChat مقبول ترین لائن اپلی کیشن سے لیس ہے، جس کی بدولت صارف گھر سے دور کہیں سے بھی اپنی اپلائنسز کے ساتھ کمیونیکیٹ کرسکتا ہے اور انہیں کنٹرول کرسکتا ہے۔ ایک خود کار انٹرفیس کے ساتھ ہوم چیٹ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے ریفریجریٹر، واشنگ مشین یا اوون کے ساتھ بالکل اس طرح گفتگو کرسکتاہے جیسا کہ وہ اپنے ایک دوست سے کرتا ہے۔ اضافی سہولت کے طور پر کوئک بٹن کی خصوصیت دی گئی ہے جس کے ذریعے سے ہر اپلائنس تک آسان رسائی ممکن ہوجاتی ہے اور یہ ایک عمومی طور پر استعمال ہونے والا فنکشن ہے۔ ہوم چیٹ صارفین کو تین مختلف موڈ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے : ویکیشن، گھر سے دور اور گھر واپسی۔ ایل جی کی یہ نئی سروس اپلائنسز کے استعمال کے مزے کو دوبالا کرنے کے ساتھ 40 منفرد لائن اسٹیکرز سے انتخاب کی پیشکش کرتا ہے جس سے گفتگو کے لئے پر لطف، ذاتی جزو منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ 

ایل جی ای ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے صدر اور سی ای او سیون جین جو نے کہا کہ آج کل کی ذہین ہوم اپلائنسز صارفین کو استعمال میں مفید فنکشنز پیش کرتی ہیں لیکن کئی صارفین انتہائی مشکل پروسیس کی وجہ سے استعمال نہیں کر پاتے ہیں۔ ایل جی ہوم چیٹ بہت ہی سادھا ہے اور یہ ہماری مصنوعات کو بہت ترقی دےگا،یہ صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا، اور ہمارے صارفین کی زندگیوں کی قدر میں اضافہ کرے گا۔ 





ایل جی اسمارٹ ریفریجریٹر ایک جدید ترین اسمارٹ ریفریجریٹر ہے جس میں کئی انقلابی ایجادات شامل کردی گئی ہیں جیسا کہ سمارٹ ویو فیچر۔ صنعت کی اولین بلٹ ان انٹرنیل ریفریجریٹر کیمرا، جسے فریج کے خانے میں سب سے اوپر نصب کیا گیا ہے، کے ذریعے سے صارف اپنے موبائل فون یا ٹیبلیٹ کے ذریعے سے کہیں سے بھی فریج کے اندر دیکھ کر جان سکتا ہے کہ اندر کیا رکھا ہو اہے، یہ وائیڈ اینگل کیمرا نہ صرف فریج کے پہلے خانے میں موجود چیزیں دکھا تا ہے ، بلکہ سب سے نیچے خانے میں رکھے ہوئے کھانے پینے کا سامان بھی دکھا سکتا ہے۔ کیمرا اتنا ذہین ہے کہ ہر وقت جب فریج کا دروازہ کھلے گا یا بند ہوجائے گا ، اسے سمجھ لے گا اور اندر رکھی ہوئی تمام چیزوں کی تصویر کشی کرےگا۔ ہوم چیٹ کی بدولت ، صارف گھر سے باہر کہیں بھی دکان سے اپنے فریج کے اندر دیکھ سکے گا اور جان سکے گا کہ کیا چیز اسے خریدنی ہے اور کونسی چیز فریج میں موجود ہے۔ 

ایل جی سمارٹ واشنگ مشین کو صافین ہوم چیٹ کے ذریعے گھر سے دور کہیں سےبھی کنٹرول ، مانیٹر کرسکتے ہیں۔ start washing cycle لکھ کر ہوم چیٹ پر بھیجنے پر مشین چلنی شروع ہوگی اورگھر پہنچنے تک کپڑوں کی دھلائی مکمل ہوچکی ہوگی۔ اور صارف what are you doing? لکھ کر بھیج کر مشین سے استفسار کرسکتا ہے جس کا فوراً جواب میشن ارسال کردیتی ہے۔ ایل جی کی سمارٹ واشنگ مشین سمارٹچ ڈسپلے سے لیس ہے اور یہ وائی فائی سے بھی کنٹرول ہوتا ہے۔ 


ایل جی سمارٹ لائٹ ویو اوون میں ہوم چیٹ اور ریسیپی سرچ کے ساتھ استعمال کنندہ اپنے سمارٹ ایل جی اوون کے ساتھ بات چیت کرسکتا ہے اور اوون سے خاص پکوان کی تراکیب تجویز کرنے کے لئے کہہ سکتاہے۔ ہوم چیٹ کو استعمال کرتے ہوئے ریٹرن ہوم کو منتخب کرنے پر سمارٹ اوون صارف سے پوچھے گا کہ آج کونسی ڈش بنانا چاہتے ہو؟ اور خود ہی ریسیپی سرچ ونڈو کھولے گا۔ جب پکانے کے لئے تیار ی ہوجائے ، اوون خود اس ڈش کی کوکنگ ٹائم اور ٹمپریچر سیٹ کرلے گا۔ اور صارفین اپنے سمارٹ فونز پر جب کبھی پکوان کے نئے تراکیب دستیاب ہوں ، الرٹ حاصل کریں گے۔ 

کوریا میں کامیاب اجراء کے بعد ، ایل جی اپنے ہوم چیٹ کے حامل ریفریجریٹرز، واشنگ مشین اور اوون کو امریکہ سمیت دیگر مارکیٹوں میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post