عالمی بینک کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے سستے ترین ممالک میں سر فہرست ہے جبکہ ناروے، سوئزرلینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کاشمارمہنگے ترین ممالک میں ہوتاہے۔عالمی بینک کے تحت چلنے والے ادارے نے مختلف ملکوں کی معیشت کا جائزہ لے کر ایک سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، پاکستان کے علاوہ مصر، برما، ایتھوپیا اور لاوس بھی دنیا کے سستے ترین ملک قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ناروے ، سوئزرلینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا دنیا کے مہنگے ترین ممالک ہیں۔دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کا شمار اوسط مہنگائی والے ملکوں میں ہوتا ہے جبکہ قوت خرید کے اعتبار سے بلند درجہ رکھنے والے ممالک میں قطر، کویت اور برونائی شامل ہیں۔ روزنامہ جنگ 02 مئی 14
تو پھر یہ کیا ۔۔۔۔ ایسے لاکھوں بچے بوڑے ہیں اپنا رزق کوڑوں میں تلاش کرتے نظر آرہے ہیں کیوں؟؟؟؟
Post a Comment