جدہ: سعودی عرب میں فرضی انعامات کے نام پرموبائل فون صارفین کو لوٹنے والے 12 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی پولیس نے جدہ کے پہاڑی علاقے میں مقیم 12 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 11موبائل فونز، 86 سمیں اور 44 ہزار ریال برآمد کرلئے ہیں۔ یہ افراد فرضی انعامات کے نام پرموبائل فون صارفین کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سعودی پولیس نے ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر آب زم زم کی بوتلوں میں عام پانی بھر کر بیچنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا تھا اور اس میں سے کچھ کا تعلق بھی پاکستان سے تھا۔
روزنامہ ایکسپریس
Post a Comment