ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو پیٹرول چھڑک کرزندہ جلا دیا



ٹوبہ ٹیک سنگھ: نواحی گاؤں میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو پیٹرول چھڑک کرزندہ جلا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں چک 296 گ ب میں فیاض نامی نوجوان اپنے ہی گاؤں کی لڑکی سدرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے لڑکی کے گھر رشتہ بھجوایا لیکن لڑکے کے والدین نے انکار کردیا۔ رشتے سے انکار پر فیاض نے سدرہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگیا۔ سدرہ کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔  ڈیلی ایکسپریس ویب

Post a Comment

Previous Post Next Post