بیک وقت چار مردوں سے شادیاں کرنیوالی دوخواتین گرفتار

بیک وقت چار مردوں سے شادیاں کرنیوالی دوخواتین گرفتار


جدہ (روزنامہ پاکستان سے) سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے بیک وقت چار مردوں سے شادی کرنیوالی دوغیرملکی خواتین کو حراست میں لے لیا۔عرب میڈیا کے مطابق حراست میں لی گئی دونوں غیر ملکی خواتین نے سعودی عرب میں ایک سے زائد مردوں سے شادیاں بھی رچا رکھی ہیں اور وہ مبینہ طورپر ملک میں ’نکاح مسیار‘ کے لیے سرگرم ایک گروپ کے ساتھ مل کر دھندے کو فروغ دے رہی تھیں۔ دونوں کا تعلق ایک عرب ملک سے بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی دو نوجوان لڑکیاں سعودی عرب میں ’نکاح مسیار‘ کے خواہاں مرد و زن کی تلاش میں سرگرم تھیں، گروپ کا سرغنہ ایک مرد ہے جو ان خواتین کی مدد سے سعودی عرب میں یہ دھندا کروا رہا تھا اوردونوںسرغنہ کی منکوحہ بھی بتائی جاتی ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون کے شوہر کو شک ہواکہ اُس کی بیوی کے دوسرے مردوں سے بھی رابطے ہیں ، مزید جاننے پر پتہ چلاکہ اُس کی بیوی نے ایک سے زائد نکاح کررکھے ہیں جس پر اُس نے پولیس کو اطلاع کردی اور راز داری میں چھاپہ مار کر دونوں عورتوں کو پکڑ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی دونوں عورتوں کے گروپ کے سرغنہ کے ساتھ نکاح کے علاوہ ان کے دیگر شوہر بھی ہیں، تاہم ان شوہروں کو یہ معلوم نہیں تھا یہ خواتین ایک غیر قانونی دھندہ چلا رہی ہیں اور انہوں نے یبک وقت 
کئی شادیاں رچا رکھی ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post