گجرات میں سفاکیت کی انتہا کردی گئی۔۔ معمولی سی بات پر زمیندار نے معصوم بچے کے دونوں بازو کاٹ دیئے۔۔۔۔استعفراللہ

گجرات میں معمولی رنجش پر زمیندار نے 10 سالہ بچے کے دونوں بازو کاٹ دیے۔جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 




گجرات: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں چک بھولا میں مویشی کھیت میں گھس جانے کی رنجش پر زمیندار غلام مصطفی نے دس سالہ بچے تبسم کے دونوں بازو پیٹر انجن میں دے کر کاٹ دیئے۔ متاثرہ بچے کو زخمی حالت میں عزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرہ بچے کے والد نذر اقبال کی درخواست پر تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post