After getting married, why men get obese شادی کے مرد موٹے کیوں ہوجاتے ہیں۔۔حقائق جاننے کےلئے یہ دلچسپ رپورٹ پرھیں



لندن (روزنامہ پاکستان سے) موٹاپے کی وجوہات بہت سی ہیں لیکن پہلی دفعہ ایک سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شادی بھی اس کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ تحقیق ادارے ”مین ہیلتھ فورم“ کیلئے برطانیہ کی لیڈز میٹروپولیٹن یونیورسٹی نے کی۔ 

تحقیق سے یہ بات سائنسی طور پر ثابت ہو گئی کہ شادی شدہ مردوں میں موٹاپہ غیر شادی شدہ مردوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے۔ شادی شدہ مرد کیک، پیسٹری، پھل، مرغن غذاﺅں اور گوشت کا استعمال دیگر مردوں کی نسبت زیادہ کرتے ہیں۔ موٹاپے اور شادی کے تعلق کا جائزہ لیتے ہوئے سائنسدانوں نے مختلف ممکنہ وجوہات کا تذکرہ کیا ہے۔ 

ایک وجہ تو یہ بیان کی گئی ہے کہ اگر مزیدار کھانے پکانے والی بیوی مل جائے تو مرد پہلے سے کہیں زیادہ کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ بعض مرد نئی نویلی دلہن کو خوش رکھنے کیلئے بھی اس کا پکایا ہوا کھانا زیادہ کھاتے ہیں اور پھر یہ عادت بن جاتی ہے۔ شادی ہوتے ہی کئی مردوں میں یہ رجحان بھی پایا جاتا ہے کہ اب کون سا انہیں کسی نے پسند کرنا ہے لہٰذا وہ ورزش اور دیگر صحت بخش سرگرمیوں میں سستی شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن ماہرین نے یہ بھی معلوم کیا کہ شادی شدہ افراد پھل، خالص آٹے کی روٹی اور دہی جیسی صحت بخش غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں یعنی ان کی خوراک مجموعی طور پر بہتر ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں۔ 

تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اگرچہ عورتیں اپنے مجاز خدا کو خوش کرنے کیلئے زیادہ اور اچھا کھانا کھلاتی ہیں لیکن بعض عورتیں اپنے خاوندوں کو محض اس لئے زیادہ کھلاتی ہیں کہ وہ اتنے موٹے ہو جائیں کہ کوئی بھی خوبصورت عورت انہیں گھاس نہ ڈالے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post