رائے ونڈ : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان جاتی امراء میں ون آن ون ملاقات ہوئی،، ملاقات میں موجودہ مذاکراتی عمل سے متعلق حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاتی امراء میں ملک کی دو بڑی پارٹیوں کے سربراہ اس وقت ملک کی موجودہ صورت حال کو مفاہمت اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے، ملاقات کا اختتام خوشگوار نوٹ یعنیٰ ظہرانے سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی درجہ حرات کو کم کرنے سے متعلق دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان درمیانی راستہ نکالنے سے متعلق اتفاق کیا گیا، جب کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جائے، اور مذاکراتی عمل کو تیز کیا جائے۔
اس سے قبل رائے ونڈ امدن پر شریک چیئرمین آصف علی زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سینیٹر رضا ربانی کے ہمراہ رائے ونڈ پہنچے۔ آصف زرداری خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے ونڈ آئے، جہاں خود وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، پرویزرشید، احسن اقبال ،خواجہ آصف
Post a Comment