YouTube ki bandish no issue - پاکستانی طالب علموں نے کمال کردیا۔ یوٹیوب چلانے کے لئے اپلی کیشن تیارکرڈالے



لاہور: سرگودھا یونیورسٹی کے دو طالب علموں طاہر عمر اور ابصار اکرم نے ایک ایسی ویب ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کے ذریعے یو ٹیوب کی تمام ویڈیوز نہ صرف دیکھی جاسکتی ہیں بلکہ ان کو ڈاﺅن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

http://vimow.com/

اخباری رپورٹ کے مطابق دونوں طلباءکا کہنا تھا کہ دو سال قبل انٹرنیٹ پر جب ایک گستاخانہ فلم چلائی گئی تو دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے گستاخانہ مواد ویب سائٹ سے ہٹانے سے انکار پر اسے پاکستان سمیت بہت سے مسلمان ملکوں میں بند کردیا گیا جس کے باعث طلبہ و طالبات اور تحقیق سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یو ٹیوب ایک ڈیجیٹل لائبریری کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی بڑی کمپنیاں اور افراد بھی یوٹیوب پر مواد اپ لوڈ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی تھی کہ یوٹیوب انتظامیہ کے ساتھ سنجیدگی سے بات کرکے گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد ہٹوا کر جلد سے جلد یوٹیوب کو بحال کیا جائے یا پھر صرف قابل اعتراض توہین آمیز مواد کو بلاک کردیا جاتا، پوری ویب سائٹ کو بلاک کرکے ایک علمی ذریعے سے دوری پیدا کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں تھا۔ ہم نے تحقیقی کام کرنے والوں کیلئے ”ویمو“نامی ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ اس ویب میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ یوٹیوب کی کسی ویڈیو کا لنک بھی پیسٹ کرکے مطلوبہ ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے لیکن کوئی بھی توہین آمیز ویڈیو کو تلاش کرنے یا لنک دینے پر ویب پہ پیغام آجاتا ہے کہ ایسی ویڈیو میسر نہیں ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post