ڈی جیز نیب کانفرنس 18 ستمبر کو طلب ۔وجودہ حکومت کے کرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کا امکان‘



حکومتی کرپشن؟ڈی جیزنیب کانفرنس18ستمبرکوطلب

موجودہ حکومت میں پہلی کانفرنس ہے‘ نئے کرپشن کیسز کافیصلہ کیاجائیگا

اسلام آباد( عظمت ملک)موجودہ حکومت کے کرپشن سکینڈلز بھی جلد منظر عام پرآنے کا امکان ہے ، چیئرمین نیب نے موجودہ حکومت کے دور میں پہلی نیب کی ڈائریکٹر جنرل کانفرنس طلب کر لی ، کرپشن کرنے والی بڑی مچھلیوں کے مستقبل کا فیصلہ نیب کی دو روزہ اہم ترین کانفرنس میں ہو گا ، کرپشن میں بے پناہ اضافہ روکنے اور اربوں روپے کے کرپشن سکینڈلز کی میرٹ پر تحقیقات یقینی بنانے کے لئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری قومی احتساب بیورو کی ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کی سربراہی کریں گے ، 18 اور 19 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس کا ایجنڈا ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے ، ڈائریکٹر جنرل کانفرنس میں نیب ہیڈکوارٹرز کے تمام ڈائریکٹر جنرل ، ریجنل بیورو کے سربراہان ، نیب کوئٹہ اور راولپنڈی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنر ل بھی شرکت کریں گے ، قومی احتساب بیورو کے قیام سے اب تک مجموعی طور پر اٹھارہ ڈی جیز کانفرنسز ہو چکی ہیں ، موجودہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعد یہ پہلی ڈی جی کانفرنس ہے جس میں قومی احتساب بیورو میں اب تک چلنے والے تمام بڑی مچھلیوں کے کیسز ، اربوں روپے کے کرپشن سکینڈلزاور موجودہ حکومت کے دور اقتدار کے بعد اب تک کے نئے کرپشن کیسز ،درخواستوں کا فیصلہ کیا جائے گا ، کانفرنس میں نیب کے اندر کرپشن کے خاتمے اور کرپشن کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ، نیب کے قائم مقام ترجمان محمد عرفان نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ نیب کی دو روزہ ڈی جی کانفرنس اٹھارہ اور انیس ستمبر کو اسلام آباد ہیڈکوارٹرز میں ہو گی،کانفرنس کے ایجنڈے کے حوالے سے انہوں نے لاعلمی کااظہارکیا ۔ ڈی جیزکانفرنس

دنیا نیوز

Post a Comment

Previous Post Next Post