اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی کہتی ہیں نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ہے۔
کپتان شادی کو تیار اور میرا دلہنیاں بننے کو بے قرار ہیں، دبئی میں میڈیا سے گفت گو کے دوران لالی ووڈ اداکارہ نے نہ صرف ایڈوانس حامی بھری, بلکہ عمران کو شادی کی شیروانی کے لئے ڈیزائنر بھی تجویز کرڈالا۔
میرا نے نئے پاکستان میں عمران خان کو نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، میرا کی یہ تمام خواہشات اگر پوری ہوگئیں تو نئے پاکستان میں خاتون اول کون ہوں گی۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے۔ سماء
Post a Comment