#PervezMusharraf warned #India of atomic war - مشرف کی دھمکی نے بھارت کی نیندیں اڑادی،



ممبئی / نئی دہلی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹروی ومیں بھارت کے پاکستان کے خلاف جارحیت نہ روکنے پر ایٹم بم استعمال کرنے کی دھمکی نے بھارت میں قیامت برپا کردی اوردیوالی کی خوشیوں کو پھیکا کردیا، بھارتی میڈیا نے مشرف کے بیان کو فوجی قیادت کی ایما پر بھارت کو دھمکی قراردے دیا۔

جمعرات کو بھارت کے تمام بڑے اورعلاقائی اخبارات نے سابق صدرمشرف کے اس انٹرویو کو پہلے صفحے پر انتہائی نمایاں انداز میں شائع کیا۔ بھارت کے تمام نیوزٹی وی چینلزپر گزشتہ رات سے اسے ہیڈلائن کے طور پر چلایا گیا اور اس پر بھارتی دفاعی، سیاسی اور خارجہ امور کے تجزیہ کاروں اور ماہرین کے تبصرے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مشرف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری امن کے عمل کو مشرف کی وجہ سے شدید دھچکا لگا تھا۔

بھارتی میڈیانے مشرف کے اس بیان کوپاکستانی عوام میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ بعض اخبارات اورٹی وی چینلز نے الزام لگایا کہ پاکستان کی فوجی قیادت نے مشرف کے ذریعے بھارت کودھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہاکہ مشرف چونکہ خوداس وقت اپنے خلاف بغاوت اوردیگر مقدمات کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں اس لیے عوام میں مقبولیت اور فوج کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیے اس طرح کے بیان دے رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post