Funny and stupid prisoner stages unique protest for the girl friend – watch this





ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید ایک نوجوان نے اُس وقت انتظامیہ کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں، جب وہ جیل میں پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا اور وہاں سے کُود کر خودکشی کی دھمکی دی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان غلام محمد کا مطالبہ تھا کہ اسے خواتین کی جیل میں قید اپنی محبوبہ سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

مذکورہ نوجوان قتل کے الزام میں ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے اور جیل انتظامیہ کے رویے پر بھی دل برداشتہ ہے۔

قیدی کےمطالبے کو پورا کرتے ہوئے اس کی گرل فرینڈ کوبھی بلایا گیا، تاہم نوجوان نے خود کو پھندہ لگا کر پھانسی دینے کی کوشش کی۔

جس کے بعد ریسکیو اہلکاربہ مشکل اس تک پہنچے اوررسی پرجھولتے قیدی کو بچالیا۔

بعد ازاں نوجوان قیدی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدی کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post