پنجاب پولیس نے یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کردیا
یہ سروس بالکل فری ہے، جسے کسی بھی قسم کے فون پر یوفون کی سم کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے
ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے یوفون کے اشتراک سے محض ایک کلک کے ذریعے استعمال ہونے والی ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کردیا ہے تاکہ محکمہ پولیس کے آپریشنز کو سہولت فراہم کی جائے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس نظام کو صوبے بھر کے اسکولوں تک توسیع دی جائے گی۔
اس نظام کے بارے میں بہترین بات یہ ہے کہ یہ بالکل بلامعاوضہ ہے، اس لئے بیلنس کی کمی کی وجہ سے کوئی ایمرجینسی الارم مسترد نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اسے صرف جدید اسمارٹ فونز استعمال کرنے کے بجائے کسی بھی موبائل فون پر یوفون کی سم کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے اسکولوں کو آن لائن فارم کے ساتھ یا صوبے کے پولیس اسٹیشن میں بنیادی تفصیلات فراہم کرکے اپنے یوفون نمبر رجسٹر کرانے ہوں گے۔ ایک بار نمبر رجسٹر ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا الرٹ پولیس کو چوکنا کردے گا۔ اس الرٹ پیغام میں اسکول کا نام، الرٹ بھیجنے والے کا نام اور مقام واضح کرنا ہوگا۔
آئی جی پنجاب، مشتاق سکھیرا نے اس الارم سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ یہ الرٹ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہمیں بھرپور مدد فراہم کرے گا، ہم اس حوالے سے یوفون کی کاوشوں کو حقیقی معنوں میں سراہتے ہیں۔ اس نوعیت کے الارم کے نظام سے مجموعی طور پر مہارت میں بہتری آئے گی۔
یوفون کے ہیڈ آف ایم گورننس اینڈ فنانشل سروسز،نعمان اظہر نے اس بہترین نظام کے بارے میں بتایا کہ اس اقدام سے یوفون کا عزم ظاہرہوتا ہے کہ وہ ملک کو کچھ نتیجہ خیز چیز واپس لوٹانا چاہتی ہے۔ ہم نے اس نظام کی تخلیق کے لئے تیکنیکی مہارت استعمال کی ہے جس کے ذریعے پولیس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں سہولت حاصل ہوگی۔
یہ نظام لائیو رپورٹنگ کے لئے پورٹل بھی فراہم کرے گا جس کو تمام سینئر پولیس افسران اور اسٹیک ہولڈرز تک توسیع دی جائے۔
یوفون کا تعارف
یوفون اتصالات گروپ کمپنی کا جدت آمیز ادارہ ہے جو پاکستان کے تمام بڑے شہروں ، تمام بڑے قصبوں، دیہاتوں اور ملک کی تحصیل ہیڈکوارٹرز میں اپنی موجودگی کے ساتھ ایک جامع کوریج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی میں 4ہزار 780 افراد برسرروزگار ہیں جو 388 سے زائد فرنچائز کے نیٹ ورک اور کمپنی کے تحت چلنے والے 23کسٹمر سروس سینٹرز آپریٹ کرتے ہیں۔
یہ خبر انگریزی میں درجہ ذیل ہے
Punjab Police launches Emergency Alert System in collaboration with Ufone
In view of the overall security situation of the country, Punjab police in collaboration with Ufone has launched a single click Emergency Alert System (EAS) to facilitate the operations of the Police department, which the former would extend to schools throughout Punjab for security purposes.
The best thing about this system is that it is free of cost, so no alarm would ever be declined due to shortage of balance, additionally, it would work on any cell phone, not requiring high-end smart phones by using Ufone Sims.
In order to avail the facility, schools will have to register their Ufone numbers with the forms available online or at all Police stations of Punjab, with just basic details. Once the number is registered, any alarm generated would alert the Police, containing details such as the name of the school and the person who initiated the alarm and location.
IG Punjab, Mushtaq Sukhera regarding the alarm system said, “This SOS/Alert system would greatly help us in emergency response, we truly appreciate Ufone’s efforts in this regards. This one of a kind alarm system would also improve our overall efficiency.”
Expressing his views regarding this brilliant mechanism by Ufone, Taimur Faiz Cheema, Head of Marketing at Ufone said, “This initiative reflects Ufone’s resolve to give back something fruitful to the country. As practiced before, we have used our technological prowess in creating such a mechanism that would facilitate the Police in coping with emergency situations. The system would help ensure that all schools are safe and sound.”
The system would also have a portal for live reporting, extended to all senior Police officials and all other stakeholders involved.
Post a Comment