Three women abducted and raped in Jhang – read full>>>


اوباش افراد نے 3 خواتین کو اغوا کر لیا، 2 کے ساتھ زیادتی

واقعات پیر محل، جھنگ اور چنیوٹ میں پیش آئے ، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

جھنگ/ چنیوٹ/ پیر محل ( دنیا) اوباش افراد نے تین خواتین کو اغوا کر لیا جبکہ دو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر محل کے نواحی گاؤں 684/25 گ ب کی (س) اپنے شوہر عبد اللہ کے ساتھ کھیت میں کام کر رہی تھی، عبد اللہ کسی کام سے گھر گیا تو اس کی غیر موجودگی میں اسی گاؤں کے ریاض اور ملازم حسین نے خاتون کو رسیوں سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پیر محل پولیس نے ملازم حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔ چک 686/27 گ ب کا منظور حسین محنت مزدوری کی غرض سے گھر سے باہر گیا تو اس کی عدم موجودگی میں جھنگ کے رہائشی احمد نواز، مراد، غلام عباس اور ملازم حسین نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اس کی بہن (ز) کو اغوا کر لیا۔ چنیوٹ میں افضل نامی اوباش نوجوان نے مسرت بی بی اور پھاپی بی بی کی مدد سے چک 141 ج ب کی (م) کو اغوا کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ادھر جھنگ کے علاقے ظفر آباد میں صدیق نامی نوجوان نے عزیز بی بی اور دو ساتھیوں کی مدد سے عبد الرشید کی 20 سالہ بیٹی (الف) جبکہ نواحی گاؤں 214 میں حامد، تنویر، منظور اور قیصر نے امجد کی ہمشیرہ (م) کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

دنیا نیوز

Post a Comment

Previous Post Next Post