Girls beaten up rapist to death – read this >>>


متحدہ عرب امارات :جنسی درندے کفیل کو غیر ملکی ملازماﺅں نے سبق سکھا دیا ،خوفناک سلوک
دبئی سٹی: متحدہ عرب امارات میں مشرقی ممالک سے گھریلو ملازماﺅں کے طور پر لائی گئی خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کو ان مظلوم خواتین نے اس کے منطقی انجام کو پہنچا دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امارت العین سے تعلق رکھنے والا یہ شخص گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والے ایک ادارے میں کام کرتا تھا اور اس نے متعدد خواتین کو اپنے اپارٹمنٹ میں قید کررکھا تھا۔ یہ شخص ان مظلوم خواتین کو روزانہ جنسی ظلم کا نشانہ بناتا تھا اور ان پر تشدد بھی کرتا تھا۔
ایک روز اس نے معمول کے مطابق قیدی خواتین کو حکم دیا کہ وہ ملکر اس کے جسم کا مساج کریں۔ ظلم کا شکار خواتین نے اس موقعے کو اپنی تکالیف سے بھرپور قید کو ختم کرنے کا مناسب موقع جانا اور مل کر اسے قابو کرلیا اور گلا دبا کر ہلاک کردیا۔ اس جنسی درندے کی ہلاکت کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے خاندان اور ملزم خواتین کے درمیان دیت کے معاملات طے پانے کے بعد جج نے خواتین کو صرف ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ڈیلی پاکستان

Post a Comment

Previous Post Next Post