ضمنی الیکشن این اے246:ایم کیو ایم پی ٹی آئی آمنے سامن
کراچی: تحریک انصاف نے کراچی کے این اے دوسو چھیالیس سے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد پی ٹی آئی نے متحدہ کے گڑھ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے دوسو چھیالیس پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران اسماعیل ،نازیہ ربانی اور فردوس نقوی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ہیں۔
لیکن حتمی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔این اے دوسو چھیالیس کی نشست سابق ایم کیوایم کے رہنما نبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اے آروائی نیوز
Post a Comment