بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کے خلاف ریپ کیس دائر کرنے والی بنگلہ دیشی اداکارہ نے ورلڈ کپ میں روبیل بہترین میچ جیتنے والی پرفامنس پر فاسٹ بولر پر لگائے گئے الزامات اوراس کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ نازنین نے اس سے پہلے الزام لگایا تھا کہ روبیل اُس سے مباشرت کرچکے ہیں ، جو زنا بالجبر ہے۔ نازنین نے یہ بھی الزام لگا یا تھا کہ روبیل اس سے شادی کا وعدہ کرکے مکر چکے ہیں۔ شادی کا وعدہ کرکے روبیل اس کے ساتھ متعدد بار زنا کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان الزامات کو لیکر نازنین ڈھاکہ کی ایک عدالت میں مقدمہ درج کردیا تھا۔ عدالت کے حکم پر کرکٹر روبیل کو پولیس گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا اور روبیل ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اور ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر اسے دوبارہ سلاخوں کے پیچھے جانا تھا۔ بنگلہ دیش ٹیم کےرکن ہونے کی حیثیت سے سے قومی مفاد کی خاطر انہیں ضمانت پر ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔
تاہم انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہر کرنے پر اداکارہ نازنین نے اسے معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ادکارہ نازنین نے ٹی وی پر کہا ’’ میں نے اسے معاف کردیا۔ میں اس کے خلاف مقدمہ واپس لے رہی ہوں‘‘
Post a Comment