Empire finger has already risen – election will be in 2015 – read full >>>

'امپائر کی انگلی اٹھ چکی، دسمبر 2015 میں الیکشن ہونگے'

جوڈیشل کمیشن بننے کی اصل وجہ تحریک انصاف نہیں بلکہ واشنگٹن تھا، امپائر واشنگٹن ہے

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سردار نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بننے والا جوڈیشل کمیشن دسمبر میں مڈٹرم انتخابات پر منتج ہوگا۔


ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سردار نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن ایسے ہی نہیں بنا، امپائر کی انگلی اٹھ چکی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کی اصل وجہ تحریک انصاف نہیں بلکہ کوئی اور تھا، اس کے تانے بانے واشنگٹن سے ملتے ہیں، امپائر واشنگٹن ہے۔

ان کے بقول ن لیگ نے بہت کوشش کی کمیشن نہ بنے لیکن دباو بہت تھا جس کی وجہ سے حکومت کو اعلان کرنا پڑا، بظاہر اس کا سہرا پی ٹی آئی کے سر ہے لیکن میں بہت وثوق سے کہہ رہا ہوں جوڈیشل کمیشن کے لئے واشنگٹن سے شدید دباو تھا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ 45 دن کے اندر آجائے گی جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ جائے گی اور مڈٹرم الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات اور پھر دسمبر 2015 میں مڈٹرم الیکشن ہوں گے۔





Post a Comment

Previous Post Next Post