Khawaja Saad Rafique ne adalat main qasam khanay say inkar kardia >>

خواجہ سعد رفیق کا عدالت میں قسم کھانے سے انکار

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل میں روبرو پیش ہو کر این اے 125میں مبینہ دھاندلی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کر وا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعد رفیق کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے کہا گیا کہ آپ حلف لیں “میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جو کہوں گا سچ کہوں گا “،اس پر خواجہ سعد رفیق نے اللہ کی قسم کھانے سے صاف صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قسم نہیں کھاتے اور یہ عدالت کے رولز میں شامل نہیں ہے جس پر ٹریبونل کے جج نے خواجہ سعد رفیق سے کہاکہ رولز وہ ہیں جو ہم بتائیں گے اور یہ عدالت کے رولز میں شامل ہے جس کے بعد سعد رفیق نے اللہ کی قسم کھا کر حلف لیا اور بیان ریکارڈ رکروایا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post