Al-Shabaab militants killed 25 policemen in Kenya - read full >>

الشباب کے عسکریت پسندوں نے 25 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا

کینیا ( وائس آف پاکستان ویب ڈیسک) الشباب کے عسکریت پسندوں نے شمال مشرقی کینیا کے گیریسا کاؤنٹی میں پولیس قافلے پر گھات لگا کر حملہ کردیا ،    دہشت گرد وں گھات لگا کر پولیس افسروں کو قتل کردیا، دوسری جانب پولیس کی گاڑی الشباب عسکریت پسندوں کی طرف سے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے  سے 25 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کینیا کے مشرق میں ایک گاؤں پیش آیا۔ 

اسلامی گروپ نے دیگر دوواقعات میں پانچ گاڑیوں نزرآتش کردیا۔  دہشت گردوں کا کہنا کہ  وہ مقابلے میں پولیس کااسلحہ بھی لے گئے۔ گھات لگائے لڑائی میں کینیا کے فوجی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔  جبکہ  گیریسا  کے 45 میل دور واقع گائوں یمبیس میں مقابلے میں 20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 25 ہے۔

گزشتہ کچھ ماہ سے گریسا کائونٹنی پر تشدد رہا ہے۔  کیونکہ کچھ عرصہ قبل الشبان کے دہشت گردوں نے گیریسا یونیورسٹی کالج پر حملہ کرکے 148 طلباء کو قتل کردیا تھا۔  جبکہ  کالج کو دہشت گردوں سے آزاد کرنے کے لئے پورا دن چلنے والی لڑائی میں  6 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post