#PervezMusharraf jald bara sisasi dhamaka karne walay hain - read full >>

مشرف بہت جلد سیاسی دھماکہ کرنے والے ہیں،   حریف سیاسی جماعتوں کے لئے بڑی پریشانی کی بات

کراچی (اردووائس پاکستان)  پرویز مشرف ایک بار پھر سیاسی افق پر نمودار ہونے والے ہیں۔ کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا پرویز مشرف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔  بدھ  کے روز دومسلم لیگی جماعتوں کے سربراہان نے مشرف سے ملاقات کیں۔ مسلم ق کے سربراہ  چوہدری شجاعت اور مسلم فنکشنل کے پیر پگارا  نے کراچی میں مشرف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملک کی تیسری سیاسی قوت بنانے کے لئے مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کو ایک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پیر پگارا اور مشرف میں  مسلم لیگ فنکشنل اور آل پاکستان مسلم لیگ کو  ضم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے کہنا ہے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت  بھی الائنس پر راضی ہوگئے ہیں۔ اب تینوں جماعتوں کو ضم کرکے ایک بڑی سیاسی قوت بنانے کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ بدھ کے روز ملاقات میں تینوں جماعتوں کے سربراہان متفق ہوگئے ہیں۔ ملاقات میں یہ بھی طے پاگیا ہے کہ نئی پارٹی کی سربراہی جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کریں گے۔  



سربراہان کا کہنا ہے کہ ہمارا اتحاد کسی کے خلاف نہیں۔ ملک کے بہتر مفاد میں ہے۔  تینوں جماعتوں کو ضم کرنے کے بعد مسلم لیگ کے دیگر دھڑوں اور دوسری چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post