سعودی عرب پاکستان سے نیوکلیئر ہتھیار خرید رہا ہے: امریکی اہلکار کا دعویٰ
ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک: امریکی آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے نیوکلیئر ہتھیار خریدنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عربیہ نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے لئے خاطر خواہ رقم کی مالیاتی مدد کی ہے اور تیل کی خریداری پر کھربوں ڈالر کی سبسڈی دی ہے۔
سابق امریکی ڈیفنس آفیشل نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ سعودیہ کا پاکستان کے ساتھ دیرپا سمجھوتہ موجود ہے اور اب سعودیہ عرب نے حربی حکمت عملی پر مبنی فیصلہ کیا ہے۔
سابق برٹش فارین سیکریٹری لارڈ ڈیوڈ نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور فوجی روابط کو دیکھتے ہوئے، طویل عرصے سے یہ ایسوم کیا گیا تھا کہ اگرسعودی عرب چاہتا تھا تو پاکستان انہیں فوری طور پر جوہری ہتھیارفراہم کردیتا۔ اگرپاکستان سعودی عرب کو نیوکلیئر ہتھیار فراہم کرتا ہے، تو خدشہ کہ مشرق وسطیٰ کی دیگر طاقتوں جیسے ترکی، مصربھی ایسا کرنے پر مجبور ہاجائیں گے اور اس طرح مشرق وسطیٰ میں خطرناک ترین ہتھیاروں کا دوڑ شروع ہوجائے گا۔
مارچ میں شائع ہونے والی گلوبل ڈیفنس ٹریڈ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ خریدار کے طور پر سامنے آیا۔ اور سعوی عرب 2014 میں 6.4 بلین امریکی ڈالر کا اسلحہ خریدکرپہلے نمبر پر براجمان ہوگیا اور بھارت دوسرے نمبر پر رہا۔
Post a Comment