کراچی ( مانیٹرنگ) کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے کے اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے استعفی کے معاملے پر زارداری اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تجزیہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کراچی کے المناک سانحے کے سیکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلائے جانے اجلاس میں جب وزیر اعلیٰ سندھ استعفیٰ دینے کی بات کی تو زارداری غصہ سے اس کی جانب دیکھا اور کہا کہ کس نے تم سے کہا ہے کہ استعفیٰ دو۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ جس کے بعد زارداری اور جنرل شریف کے درمیان ناخوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس میں عسکری قیادت نے کراچی کی صورتحال پر سخت موقع اپنایا۔ جس کی وجہ سے زارداری اور آرمی چیف کے درمیان سخت وتلخ جملوں کا تبادلہ تبادلہ ہوا جس کے بعد اجلاس کا ماحول کشیدہ ہوگیا اور بلآخر اجلاس ختم کرنا پڑا۔
Post a Comment