India or any must think 100 times before attack on #Pakistan – Pak Army Chief – read full >>>

راولپنڈی (اردووائس آف پاکستان 4 جون 2015)  آ ج پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت  پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرزکی کانفرنس منعقد ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک  موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، آرمی چیف نے پاک فوج  اور تمام سیکیوریٹی اداروں کے شہداء  کی قربانیوں کو حراج تحسین پیش کی، اجلاس میں ضرب عضب کی کامیابیوں اور فوج کی پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔



آرمی چیف نے بھارت کی جانب جاری کئے جانے والے جارحانہ بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت کوئی  بھی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی غلطی نہ کرے۔ کسی بھی ایسی جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی وزراء کی طرف  سے دیئے جانے والے  جارحانہ بیانات  کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے ۔ پاک فوج ملک کے کونے کونے کی حفاظت کریگی ، ملک کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ، ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں  کونہیں چھوڑا جائے گا۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جارہی رہیگی۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post