#ChitralFloods killed 4 more people – More floods in #Chitral … >>

چترال میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ایک بار پھر سیلا ب آگیا

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) ویسے تو چترال کو پہلےہی آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس وقت چترال کو آفات نے جکڑ رکھا ہے، چترال کی وہ خوبصورتی جس کی جگہ جگہ چرچا تھی، اب بالکل ماند پڑگئی ہے۔ چترال ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ بارشوں اور سیلابوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ سڑکیں، پل، بجلی گھر، بجلی کے کھمبےاور پانی کی لائنیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں۔ نہ پانی ہے نا بجلی اور آہستہ آہستہ اشیاء خوردنوش بھی ختم ہورہی ہیں۔

آج بروز جعمہ 24 جولائی 2015 کو چترال کے تقریباً تمام علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارشیں ہوئی۔ جس کے نتیجے میں دیہات کے اوپر سیلابی پانی داخل ہوگیا۔ اور کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ اور کئی جانیں چلی گئیں۔ موڑکہوں سہت میں ایک بیوہ خاتوں اپنے دوبچوں سمیت سیلاب میں بہہ گئی۔ موڑکہو ہی میں ایک شخص کو سیلاب بہاکر لے گیا۔ موڑ کہو کے سہت گول میں شدید سیلاب آنے سے واریجون کو شدید نقصان پہنچا۔ گھروں، دکانوں اور لکڑی کے کارخانے سمیت فصلوں اور باغات کو بہا کر لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق بونی گول، کوشٹ گول، تورکہو شاگرام، گہکیر، لون، ریشن گول، پارپیش ، برنس گول، گرم چشمہ ور لوٹ کوہ کے دیگر مقامات پر سیلاب سے کئی گھر، کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے۔ مسلسل باروشوں سے مٹی کے بنے گھر کمروز پڑچکے ہیں اور خدشہ کہ اگر بارش کا سلسلہ مزید جاری رہا تو ناقابل تلاقی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ادھر دریائے چترال میں کٹائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے دریائے چترال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post