How to stop #Facebook auto play video – read this excellent post >>

فیس کا نیا فیچر، آٹو پلے ویڈیوز اچھا بھی ہے اور بورنگ بھی۔ بند کیسے کریں؟

کراچی( ٹائمز آف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک) وقت اور ضرور ت کے مطابق ہر چیز تبدیل ہوجاتی ہے یا کرنی پڑتی ہے ۔ فیس بک کے ڈیولپرز بھی فیس بک کو زیادہ آسان یا پھر قابل توجہ بنانے کے لئے نئے فیچرز اس میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ فیچرز حالیہ دنوں میں فیس بک میں شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیوز کا خود کار طریقے سے چلنا ہے۔ یہ عمل کچھ لوگوں کے لئے بشمول مجھے خود کے لئے کافی بورنگ اور غیر ضروری لگنے لگا ہے۔ جب تھوڑا وقت نکال کر ریسرچ کیا تو معلوم ہوا کہ اس فیچر کو آف بھی رکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ بھی بور ہورہے ہیں اس فیچر سے تو آیئے میں آپ کو اس سے چھٹکارا دلا دیتا ہوں:

اپنے اکانٹ میں لوگ ان ہوجائیں، زیر نظر تصویر کو دیکھیں: سیٹنگ میں جائیں

سیٹنگ کے اندر ویوڈیوز : ویڈیوز پر کلک کریں گے تو ویڈیوز سیٹنگ کا ونڈو کھلے گا۔ جس میں پہلا آپشن ویڈیو کوالٹی کا ہے اور دوسرا آٹو پلے ویڈیوز کا ۔



آپ آٹو پلے ویڈیوز پرجائیں ، اور Auto Play کو Off کریں۔



یوں آپ ویڈیوز کے خود کار طریقے سے چلنے کی ازیت سے بچ سکیں گے اور پھر جب چاہیں آپ اس فیچر کو دوباری On کرسکتے ہیں۔ 

(پوسٹ پر کومنٹ کرنا نہ بھولیں)

Post a Comment

Previous Post Next Post