پشاور ایئر بیس حملہ: کیپٹن سمیت 20 افراد شہید ہوگئے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں پاکستان ایئرفورس کے بیس پر حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے۔ شہداء میں پاک فوج کے کپتان کے اسفندیار بھی شامل ہیں۔ جبکہ حملہ آور دہشت گردوں میں سے 13 کو جہنم واصل کردیا گیا۔ دہشت گردوں نے علیٰ الصبح فجر کی نماز کے وقت حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے 16 نمازی بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جواب بھی زخمی ہوگئے۔ جن میں دو آفیسرز ہیں۔
فائرنگ میں 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔ دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔
واقعے کے بعد فوج نے ارد گرد کے علاقوں کا سرچ آپریشن کیا اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ دہشت گرد فرنٹئر کور کی وردی پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے پولیس دھوکہ کھا گئی۔
Post a Comment