Very sad - deadliest accident took 6 lives of one family >>


ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاپ کے شہر چکوال کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ میں خوفنا تصادم کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد جان بحق ہوگئے اور22 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیوکے ذرائع نے بتایا کہ موٹروے پر سالٹ رینج کے نزدیک ٹرک کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے بے قابو ہوگیا اور مسافر بس سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی اطلاق ملتے ہیں ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور امدادی سرگمیاں انجام دیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا۔

افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ مرنے والے افراد ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن میں بچے خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس واقعے اور متاثرین کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post