Destroying rains in #India - Chennai in floods >>



چنائی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بارشوں نے بھارت میں تباہی مچائی ہے۔ چنائی بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سڑکیں، ایئر پورٹس اور انڈر پاسز بھر گئے ہیں۔ 260 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ کھانے پینے کی چیزیں نا پید ہورہی ہیں۔ ہوم منسٹر راجناتھ سنگ نے صورتحال کو انتہائ خطرناک قرار دے دیا ہے۔ لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔ کہا ہے کہ حکومت قدرتی آفات میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چنائی میں 22 گھنٹوں میں 330 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ عموماً چنائی بھر میں پورے دسمبر کے مہنے میں 250 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ 

تباہ کن بارشوں سے تامل ناڈو میں 269افراد ہلاک ہوگئے ہیں اندھیرا پردیش میں 54 اور پدوچیری میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکومت نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے بھارتی نیوی اور فوج کی مدد حاصل کی ہوئی ہے۔ 

سیلاب اور تباہ کن بارشوں کے بعد مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گیا ہے۔ ایک لیٹر دودھ کی قمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے سبزیاں اور پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔









Photos courtesy: Siasat Daily

Post a Comment

Previous Post Next Post