Irani police arrests more than 50 people for running pro-Daesh websites – read this>>

داعش نواز ویب سائٹ چلانے والے 50 سے زائد افراد گرفتار

ایران (ٹی او سی مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سائبر پولیس کے سربراہ نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ انہوں نے کم از کم 53 افراد کو داعش نواز ویب سائٹ چلانے پر گرفتار کیا ہے انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے۔ ایران کے پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے کہا کہ "وہ دراصل ہمارے سرحدی علاقوں کے قریب یا ہماری سرحدوں کے قریبی صوبوں میں موجود تھے اور وہیں سے گرافتار کئے گئے ہیں۔ "

ایران نے ملک میں سائبر قوانین کو سخت کرتے ہوئے اکتوبر میں مقبول پیغام رسان مسیجنر ٹیلی گرام کو بھی بند کردیا تھاجسے داعش محفوظ پیغام رسانی کے لئے اور یرغمالیوں کے بارے میں بات چیت کے لئے استعمال کرتی تھی۔ ایران نے ٹیلی گرام تک ایران کی سپریم کونسل برائے سائیبر اسپیس کی رسائی مانگی تھی تاکہ ایرانی شہریوں کے پیغامات کی نگرانی کرسکیں لیکن ٹیلی گرام نے رسائی دینے سے انکار کردیا تھا۔

داعش کو سوشل میڈیا میں مضبوط موجودگی کے لئے جانا جاتا ہے اور یہ تنظیم غیر ملکیوں کی بھاری تعداد آن لائن بھرتی کرتی ہے ۔





Post a Comment

Previous Post Next Post