؍Saudi Police apprehended thief who took away $36,000 from pilgrim within 12 hours : read this>>


زائر (حاجی) سے 36 ہزار ڈالر چراکر بھاگنے والے ڈرئیور  کو پکڑ لیا گیا

ریاض ( ٹی او سی مانیٹرنگ ڈیسک17 دسمبر2015) پولیس مدینہ کے مقدس شہر میں ایک عرب حاجی سے 36000 ڈالرز چرا کے بھاگ جانے والے ایک بس ڈرائیور کو 12 گھنٹوں کے اندرگرفتار کیا ۔ مدعی کے مطابق انہوں نے 31500 ڈالر اور باقی 18500سعودی کرنسی میں رقم اور موبائل فون ہوٹل کے کمرے میں بیگ کے اندر رکھ کرکام سے چلا گیا جب واپس آیا تو ساری چیزیں عائب تھیں۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم جس کی سربراہی کرنل صالح عواد الجابری کررہے تھے 12 گھنٹوں کے اندر مشتبہ شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ کرنل صالح کا کہنا کہ دیئے گئے معلومات کی بنیاد پر وہ اور انکی ٹیم نے فوری طور پر کاروائی شروع کردی ۔ اور پولیس نے چور کو اس وقت پکڑلیا جب وہ اپنی گاڑی میں مدینہ سے مکہ کی جانب جارہا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ڈرائیورنے ایسے کسی بھی کیش بیگ سے بے خبری کا اظہار کیا ۔ جب پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو کیش سے بھرا ہوا بیگ ان کی گاڑی کے ٹرنک سے برآمد ہوا۔ بعد ازاں ڈرائیور نے بیگ چوری کرکے ٹرنک میں چھپانے کا اقرار کیا۔ مذکورہ شخص بس ڈرائیور ہے اور مدینہ اور مکہ کے درمیان بس چلا تا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post