Agar Tabeer mumkin ho, to aAao khwab dekhen hum... ♥

اگر تعبیر ممکن ہو تو
آؤ خواب دیکھیں ہم !!
چلو آزاد ہو جائیں
علاقوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ زبانوں سے
محبت کے نگر میں ہم
چلوآباد ہو جائیں!!
کسی ایسے نشیمن میں
جہاں نہ رنگ نسلیں ہوں
جہاں نہ ذات کی باتیں ہوں
جہاں ہم کو ملے ۔۔۔۔۔ فقط انساں !!
فقط انساں !! فقط انساں
جہاں نہ روز بکتا ہو انصاف منصف کا
بِضداہواکی بیٹی کی یوں نہ بازار میں اجڑے
نہ روئیں اپنے جیون کواجڑتی گود والی ماں
نہ راوی روز لکھتا ہوقلم اور روشنائی سے
لہو کی داستانوں کو !!
اگر تعبیر ممکن ہو تو
آؤ خواب دیکھیں ہم !!
چلو یہ خواب دیکھا ہے
بدلتی رُت تاریخوں کی
کہ یہ جب اک نسل ہوتی ہے
تو آہیں بھی بھرتی ہے
کہ پھریہ وقت آتا ہے
کہ لہریں بھی جوش کھاتی ہیں 
تڑپ سے مسکرانے میں اک پل نہیں لگتا
یہ تو قانونِ قدرت ہے
کہ جب بھی کوئی گرتا ہے تو اگلے پل سنبھلتا ہے
بلندی ہو یا پستی !!
متبادل اک دوجے کا یہاں تکمیل پایا ہے
اگر انساں آمادہ ہوتومقدرکوبدلنے پر
تو وہ قادر بدلتا ہے !!
رُکی تاریخ قوموں کی!!
اگرتعبیر ممکن ہو تو!!
آؤ خواب دیکھیں ہم!

شیئر کیا ہے ہمارے ریڈر صبا نے



Post a Comment

Previous Post Next Post