If #ImranKhan walked towards Raiwind we will cut-off his legs - Zaeem Qadri
عمران خان نے رائیونڈ کا رخ کیا توان کی ٹانگیں توڑدیں گے، ترجمان پنجاب حکومت
لاہور: ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان رائیونڈ جانے کا خواب ترک کردیں اگر انہوں نے رائیونڈ جانے کی کوشش کی تو پولیس نہیں مسلم لیگ (ن) کے متوالے ان کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ایک كروڑ 20لاكھ افراد كے شہر ميں 20 ہزارافراد كا جلسہ پتلی تماشا تھا، عمران خان جلسہ گاہ نہ بھرنے پر اپنے ليڈروں پر برہم تھے، لاہور كے شہريوں نے ايک بار پھرعمران خان كو مسترد كرديا اوراگر انہوں نے رائیونڈ کا رخ کیا تو پولیس یا انتظامیہ نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے متوالے ان کی ٹانگیں توڑدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں كے بارے ميں بلند وبانگ دعوے كرنے سے پہلے عمران خان 2 سال پہلے دھرنے ميں كرسياں اور ٹينٹ لگانے والوں كی مزدوری ادا كردیں، پنجاب ميں 40 لاكھ ٹن گندم 1300 كے نرخ پر خريدی جا رہی ہے اس لئے كسان عمران خان كے بہكاوے ميں نہيں آئيں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان كے اعصاب پر چوہے سوار ہيں خيبرپختونخوا كے چوہے مار وزيراعلی چوہے مارنے كی مزدوری ہڑپ كر گئے ہيں، خیبرپختونخوا كے اسكول آج عمران خان كے دعوؤں كا منہ چڑا رہے ہيں، ترقی كے دشمنوں نے اپنا 70 فيصد ترقياتی بجٹ ناليوں ميں بہا ديا، تحریک انصاف نے كرپشن كرنے والے وزراء كو دوبارہ چوم چاٹ كر كابينہ ميں شامل كيا جب کہ چوہے مار وزيراعلیٰ كرپشن كے 5 الزامات ميں براہ راست ملوث ہيں۔
زعيم قادری نے كہا كہ عمران خان اپنے دائيں بائيں كھڑی اے ٹی ايم مشینوں سے پوچھيں كہ 7 ارب كا قرضہ كہاں گيا، جہانگير ترين نے ٹيكس ادا كئے بغير پيسہ كيسے بيرون ملک بھجوايا، عمران خان نے اليكشن کمیشن فارم ميں بنی گالا كے گھر كو بيوی كا تحفہ قرارديا اور 2013ء ميں لكھتے ہيں كہ يہ فليٹ بيچ كربنايا گيا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ترقی كے عمل كو روكنے كی ناكام كوشش كررہے ہيں اس لئے وہ قوم كا جعلی نمائندہ بننے كی كوشش نہ كريں۔
Post a Comment