President dismissed #PrimeMinister, #FinanceMinister and PS & S Minister over corruptions charges >>

کرپشن اسکینڈل، وزیراعظم برطرف، صدر نے وزیر خزانہ کو بھی فارغ کردیا

سیول (ویب ڈیسک) پاکستان میں آئے نہ آئے کوریا میں تبدیلی آگئی ۔ کورین نے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دے دیا۔ جنوبی کوریا کی صدر پارک جیون نے مشہور کرپشن اسکینڈل ’چوئے گیٹ ‘ کے الزامات پر وزیراعظم وانگ کیوآن کو برطرف کردیا اور ایک سینئر صدارتی سیکریٹری اور دارالحکومت سیول کی کمین یونیورسٹی کے پروفیسر کم بیانگ جون کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ ایک روز قبل صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ملک کے وزیرخزانہ بھی فارغ کرکے یم جونگ یونگ کو نیا وزیرخزانہ اور نائپ وزیر اعظم مقرر کردیا، یم جونگ فنانس سروس کمیشن کے چیرمین ہیں۔ صدر نے پبلک سیفٹی اور سیکیوریٹی کے وزیر کو بھی چلتا کرکے نیا وزیر مقرر کردیا۔

صدر کے خلاف ہزاروں کورین عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے، جو یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ پارک جیون فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ مظاہرین ہاتوں میں کیندلزاور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے جن پر لکھا تھا ‘who is the real presiden?’۔ جنوبی کوریا کی حکومت آج کل ’چوئے گیٹ‘ اور ’چوئے سونامی‘ اسکینڈلز کی وجہ سے حدف تنقید ہے ۔ جنوبی کوریا کی صدر کی ایک پرانی واقف کار اور مشیر60 سالہ چوئے سون سل کی جانب سے اپنے ذاتی مفاد کیلیے حکومتی معاملات میں عمل دخل کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سے خاتون صدر پارک جیون ہے عوامی حلقوں اور اپوزیشن کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

31 اکتوبر کو پولیس نے صدر کی خاتون دوست چوئے سون سل کو بھی حراست میں لیا تھا جن پر الزامات ہیں کہ انھوں نے کورین صدر سے دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی اداروں کیلئے خزانے سے رقوم حاصل کئے۔ اس کے علاوہ چوئے پر ریاستی فنڈز میں خوردبرد اور صدارتی اختیارات میں بھی اپنی مرضی شامل کرنے کا بھی انکشاف ہواتھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post