Five year old Ryan makes million dollars a month via his youtube channel >>



ریان کی عمر ابھی 5 سال ہے اور وہ اوسط ذہانت کے مالک ہے ۔ ۔ریان کو بھی دیگر بچوں کی طرح کھلونا کاروں سے کھیلنے، تین پہیوں والی سائیکل سواری اور واٹر سلائیڈ نگ پسند ہیں ۔ ریان نہ صرف کھلونوں سے کھیلتا ہے بلکہ کھلونوں پر دلچسپ تبصرے بھی کرتا ہے اور اس کے تبصرے دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہورہے ہیں۔ ریان کی ماں ریان کی ہر دل لبھانے والی حرکت اور تبصروں کی ویڈیو بناتی ہے اور اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالتی ہے۔ ریان کے چینل ریان ٹائیز ریویو  کے سبسکرائبر کی تعداد  59 لاکھ 78 ہزار ہے اور اس کی ویڈیوز 9 ارب بار  دیکھی جاچکی ہیں۔

ریان کا چینل حالانکہ زیادہ پرانا بھی نہیں ہے لیکن بہت تیزی سے مقبول ہوگئی ہے ۔ ریان کے لئے چینل ریان کے گھر والوں نے 2015 میں بنایا تھا۔ چینل کے بنانے کے 4 ماہ بعد سبسکرائبرز کی تعداد تیزی سے بڑھنی شروع ہوئی اور آج یہ بچوں کا مقبول ترین چینل ہے۔  اس کہانی کا اہم پہلو یہ ہے کہ ریانی کی ماں ایک سکول ٹیچر تھی اور جب ریان کا چینل مقبولیت کی حدوں کو چھونے لگا اور ٹھیک ٹھاک کمانے لگا تو ریان کی ماں نے سکول کی ملازمت چھوڑ دی اور مستقل طور پر یوٹیوب چینل چلانے لگ گئی  اس چینل سے ریان اور اس کی والدہ لاکھوں ڈالر کمارہے ہیں۔ ریان کے چینل کی ایک ماہ کی آمدنی ایک ملین ڈالر ( 1 کروڑ ڈالر) ہے جو پاکستانی روپوں میں  10 کروڑ کے برابر ہے۔  ریان  کی ویڈیوز امریکہ سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوئیں  18 ہفتوں میں ریان ٹائیز ریویو  امریکہ میں سب سے زیادہ مقبول اور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ریان کی یوٹیوب چینل یہ ہے :   ریان ٹائیز ریویو  

Post a Comment

Previous Post Next Post