Pakistani boy Samail Hassan 17, the youngest to win a million playing a video game

سترہ سالہ پاکستانی بچہ بین الاقوامی ویڈیو گیم میں سب سے زیادہ  2401560   ڈالر یعنی 25 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے کمائے 

پاکستان کے 17 سالہ نوجوان سمائل حسن نے بین الاقوامی ویڈیو گیمر ہے جنہوں نے سب سےزیادہ ڈالر کمائے۔ جی ہاں بین الاقوامی  مقابلے میں شرکت کرکے سمائل حسن نے  2,401,560 ڈالر کی رقم جیت لی ہے جو پاکستانی 25 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔۔ اس کامیابی کے بعد سمائل ای اسپورٹس کے مقابلے میں زیادہ  رقم کمانے والے تیسرے بڑے گیمر بن گئے ہیں۔ یہ مقابلہ 22 جنوری کو کروشیا میں منعقد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ یہ مجموعی رقم انہوں نے دو سال کے عرصے میں کئی ٹورنامنٹس جیت کر کمائی ہے۔

اس سے قبل 15 برس کی عمر میں سمائل ڈوٹا ٹو ایشین چیمپیئن شپ میں بھی فتح حاصل کرچکے ہیں۔ ڈوٹا ٹو کثیر کھلاڑیوں کے درمیان مفت میں کھیلا جانے والا ایک اسٹریٹیجی ویڈیو گیم ہے جو ڈیفنس آف اینشینٹ (ڈی او ٹی اے) گیم کا تسلسل ہے۔ یہ گیم دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ سمائل نے سات برس کی عمر میں یہ گیم کھیلنا شروع کیا اور اس پر مہارت حاصل کرلی ۔ اس کے بعد وہ 14 برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہوگئے۔ امریکہ میں وہ دنیا کے کم عمر ترین گیمر بنے جنہوں نے دس لاکھ ڈالر جیتنے میں اپنی ٹیم کی مدد کی ہے۔ ان کی ٹیم کا نام ’ایول جینیئس‘ ہے اور 2015 میں اسی ٹیم نے ڈوٹا ٹو ایشین چیمپیئن شپ اپنے نام کی تھی۔



Post a Comment

Previous Post Next Post