گلستان جوہر سے مغوی لڑکی بازیاب، 2 مبینہ اغواکار گرفتار

گلستان جوہر سے مغوی لڑکی بازیاب، 2 مبینہ اغواکار گرفتار

کراچی کے علاقےگلستان جوہرسے 2 مبینہ اغوا کار گرفتار کر کے دو دن قبل اغوا ہونے والی لڑکی کوبازیاب کرا لیا گیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے پیارکاجھانسادیا ،25 ہزار روپے بھی لے کرمجھے گھر میں بند کر دیا اور مجھے بلیک میل کر کے میرے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دن قبل اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ ٹاؤن سے بازیاب جبکہ دو مبینہ ملزمان انس اور اسلم کوگرفتارکرلیا ۔

ملزم انس کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی سے محبت کرتاہےاوروہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ مغوی لڑکی نے میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ انس اسے محبت کاجھانسا دیکر لے گیا تھا ۔

ایس ایچ او اسرار آفریدی کے مطابق ملزمان گلستان جوہرسےلڑکی کو لے گئے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےان کے تیسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جیو نیوز

Post a Comment

Previous Post Next Post