جیو نیوز کے خلاف وزیرداخلہ چوہدری نثار کا اہم بیان سامنے آگیا


جیو نیوز کی رپورٹنگ غیر مناسب ، چینل کو سچائی اور حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے: ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد: ترجمان وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران نجی ٹی وی جیو نیوزچینل نے غیر متعلقہ رپورٹ وزیر داخلہ سے منسوب کی ہے جو کہ انتہائی غیر مناسب ہے۔جیو نیوز کو سچائی اور حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا مستعفی نہ ہونے کا اعلان، وفاقی کابینہ کا ڈیسک بجا کر فیصلے کا خیر مقدم


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کے ریمارکس سے متعلق نشر کی جانے والی  خبروں پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انتہائی سخت رویہ اپنایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ سے منسوب رپورٹنگ درست نہیں ۔وزیر داخلہ سے غیر متعلقہ بات منسوب کرنا انتہائی غیر مناسب ہے ۔وزیر داخلہ نے کابینہ اجلاس میں جو بات کہ وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔جو کچھ جیو رپورٹ کر رہا ہے ایسا ایک لفظ بھی وزیر داخلہ نے نہیں کہا ۔جیو نیوز کو سچائی اور حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے ایک خبر نشر کی تھی جس میں کہا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم پاکستان کو استعفے کا مشورہ دیا تھا۔ 

ڈیلی پاکستان آن لائن: سورس



Post a Comment

Previous Post Next Post