پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

میزائل 60سے 70کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
پاکستان کا نصر میزائل کاکامیاب تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ''نصر'' کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ میزائل ساٹھ سے ستر کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل تجربہ کو دیکھا۔
نصر ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے اور اسے فوری طور پر چلایاجاسکتا ہے۔
بری فوج کے سربراہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے اور ہماری سٹرٹیجک صلاحیت امن اور ایک جارحانہ ہمسائے کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے تناظر میں توازن کی ضامن ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔
صدرممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post