کراچی ایئرپورٹ پر جیریز ڈناٹا نے نئے مرحبا لاؤنج کا افتتاح کردیا

کراچی:  پاکستان کے سب سے بڑے گرؤنڈ ہینڈلر جیریز ڈناٹا (Gerry's dnata) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں مرحبا (marhaba) کے نام سے نیا لاؤنج کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے لاؤنج سے اسکے پورٹ فولیو میں اضافہ اور ملک میں اہم ایوی ایشن پارٹنر کے طور پر اسکی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ اس لاؤنج کا افتتاح جیریز ڈناٹا کے پریذیڈنٹ گیری چیپ مین اور گورنر سندھ محمد زبیر نے کیا۔ 



انٹرنیشنل ڈیپارچرز پر واقع یہ لاؤنج دبئی سے یومیہ آنے والی ایمریٹس کی پانچ پروازوں کے مسافروں کو خدمات پیش کرے گا۔ نیا لاؤنج انٹرنیشنل مرحبا لاؤنج نیٹ ورک کا ایک حصہ ہے جسے جیریز ڈناٹا کی جانب سے آپریٹ کیا جائے گا اور یہ کراچی ایئرپورٹ سے جانے والے مسافروں کو بھرپور سہولیات پیش کرے گا تاکہ سفر کے دوران ان کا وقت اطمینان سے گزرے۔ نئے لاؤنج میں سہولیات کی آسانی سے فراہمی کے لئے 40 سے زائد افراد پر مشتمل مقامی عملہ بھرتی کیا گیا ہے۔ 

24 گھنٹے فعال رہنے والے مرحبا لاؤنج میں پورا دن کھانے، بچوں کے کھیلنے کی خصوصی جگہ، بزنس سینٹر، آرام کی جگہ اور ان مسافروں کے لئے مختص لفٹ کی سہولت موجود ہے جنہیں ویل چیئر کی ضرورت ہو یا جن کے پاس بھاری سامان ہوتا ہے۔ 

اس لاؤنج میں مفت وائی فائی، کھانے کی وسیع سروس کے ساتھ بوقت ضرورت مرحبا کے نمائندوں کی جانب سے مسافروں کی معاونت کی سہولت بھی پیش کی جاتی ہے۔ 

ڈناٹا کے پریذیڈنٹ گیری چیپ مین نے بتایا، 
"جیریز ڈناٹا انڈسٹری میں جدت لانے میں پیش پیش ہے اور ہم ہمیشہ اپنے صارفین کو فراہم کی جانے والی سروس میں اضافہ لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ مرحبا ایک انتہائی مقبول لاو ¿نج ہے اور ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم اس بڑے برانڈ کو کراچی میں کامیاب کرانے کے قابل ہوگئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے مسافروں کی ضروریات پوری ہوں گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ ہم ایک سال میں 20 ہزار مسافروں کو خدمات پیش کریں گے۔ ہماری سروس کی بدولت جتنے زیادہ مسافر سفر کے دوران آسانی اور سہولیات سے روشناس ہوتے ہیں، اس کے نتیجے میں ہم مزید روشن مستقبل کی امید کرتے ہیں۔ "

مرحبا دسمبر 1991 میں متعارف ہوا جس کا مقصد یہ تھا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے یا جانے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے۔ یہاں آمد (Arrivals) یا روانگی (Departures) میں تیزرفتاری سے کلیئرنس سے لیکر ٹرانسفرز میں سہولت ، سامان اور فیملی ٹریول میں مرحبا لاﺅنج دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینلز 1، 2 اور 3 ، المختوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے تیزرفتاری کے ساتھ محفوظ راستے کو یقینی بناتا ہے۔ اس کا منصوبہ ہے کہ رواں سال نیٹ ورک میں مزید توسیع لائی جائے گی۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post